حدیث نمبر: 30854
٣٠٨٥٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: أخبرني معمر (عن خصيف) (١) قال: فقد قوم متاعا لهم من بيتهم، فرأوا نقبا في البيت فخرجوا ينظرون فإذا رجلان يسعيان، فأدركوا أحدهما معه متاعهم، وأفلتهم الآخر، قال: ⦗٢٥⦘ (فأتينا) (٢) به فقال: لم أسرق شيئًا، وإنما أستأجرني هذا الذي أفلت (و) (٣) دفع إليَّ هذا المتاع لأحمله له، لا أدري من أين جاء به؟ قال خصيف: فكتب به إلى عمر بن عبد العزيز فكتب أن (ينكله) (٤) (ويخلده) (٥) السجن، ولا يقطعه.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت معمر فرماتے ہیں کہ حضرت خصیف نے ارشاد فرمایا : کچھ لوگوں نے اپنا کچھ سامان گھر سے گم پایا انہوں نے گھر میں نقب لگی دیکھی، تو وہ دیکھنے کے لیے نکلے، دو آدمیوں کو چلتے ہوئے دیکھا، انہوں نے ان میں سے ایک کو پکڑ لیا جس کے پاس سامان تھا اور دوسرا ان سے جان چھڑا کر بھاگ گیا۔ وہ لوگ اسے لے آئے، وہ کہنے لگا : میں نے کوئی چیز چوری نہیں کی، مجھے تو اس شخص نے اجرت پر رکھا تھا جو بھاگ گیا اور اس نے یہ سامان میرے حوالہ کیا تھا تاکہ میں اس کو اٹھا لوں۔ میں نہیں جانتا کہ وہ کہاں سے لایا تھا ؟ حضرت خصیف نے فرمایا : اس بارے میں حضرت عمر بن عبدالعزیز کو خط لکھا گیا : آپ نے جواب لکھا : اس کو سخت سزا دی جائے گی اور اس کو جیل میں ڈال دیا جائے گا اور اس کا ہاتھ نہیں کٹے گا۔

حواشی
(١) سقط من: [ك].
(٢) في [أ، ب، ط]: (فأتيا).
(٣) بياض في: [جـ].
(٤) في [ط، هـ]: (ينكل).
(٥) في [ك]: (أو يخلده).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30854
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30854، ترقيم محمد عوامة 29523)