مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 30844

باب: حرم میں حد قائم کرنے اور قصاص لینے کے بیان میں

في إقامة (الحدود) والقود في الحرم

حدیث نمبر: 30844
٣٠٨٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن مطرف عن عامر قال: إذا هرب إلى الحرم فقد أمن فإن أصابه في الحرم أقيم عليه الحد في الحرم.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت مطرف فرماتے ہیں کہ حضرت عامر نے ارشاد فرمایا : جب وہ حرم کی طرف بھاگ گیا تو تحقیق وہ امن میں ہوگیا، پس اگر اس نے حرم میں کوئی قابل سزا کام کیا تو حرم میں اس پر حد قائم کی جائے گی۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30844
تخریج حدیث «أخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 17308، ترقيم محمد عوامة: 29514»