حدیث نمبر: 30830
٣٠٨٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حاتم بن إسماعيل عن عبد الرحمن بن ⦗٢٠⦘ حرملة قال: طلق جار لي سكران فأمرني أن أسأل سعيد بن المسيب قال: إن أصيب فيه الحق: جلد ثمانين، وفرق بينه وبين أهله.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عبدالرحمن بن حرملہ فرماتے ہیں کہ میرے ایک پڑوسی نے نشہ کی حالت میں طلاق دے دی پھر اس نے مجھے حکم دیا کہ میں حضرت سعید بن مسیب سے سوال کروں، آپ نے فرمایا : اگر اس میں وہ حق پر ہو تو اسے اسّی کوڑے مارے جائیں گے اور اس کے اور اس کی گھر والی کے درمیان تفریق کردی جائے گی۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30830
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30830، ترقيم محمد عوامة 29501)