مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في الرجل يفترى عليه ما قالوا: في عفوه (عن ذلك) باب: اس آدمی کے بیان میں جس پر تہمت لگائی گئی جن لوگوں نے اس کے اس بات کو معاف کرنے کے بارے میں کہا ہے
حدیث نمبر: 30825
٣٠٨٢٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن (عيينة) (١) عن (رزيق) (٢) قال: كتبت إلى عمر بن عبد العزيز في رجل قذف ابنه، (فقال ابنه) (٣): إن جلد أبي (اعترفت) (٤)، فكتب (إليه) (٥) عمر (أن) (٦) اجلده إلا أن يعفو عنه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت رزیق فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن عبدالعزیز کو ایک آدمی کے بارے میں خط لکھا جس نے اپنے بیٹے پر الزام لگایا تھا، تو اس کے بیٹے نے کہا : اگر میرے باپ کو کوڑے مارے جائیں گے تو میں اعتراف کرلوں گا۔ حضرت عمر نے مجھے اس کا جواب لکھا : تم اس کو کوڑے مارو مگر یہ کہ وہ اسے معاف کر دے۔
حواشی
(١) في [جـ]: (عبرة).
(٢) في [ع]: (زريق).
(٣) سقط من: [أ، ط، هـ].
(٤) في [ط]: (اعترف).
(٥) في [هـ]: (إلى).
(٦) سقط من: [جـ، ك].