مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في الرجل يفترى عليه ما قالوا: في عفوه (عن ذلك) باب: اس آدمی کے بیان میں جس پر تہمت لگائی گئی جن لوگوں نے اس کے اس بات کو معاف کرنے کے بارے میں کہا ہے
حدیث نمبر: 30823
٣٠٨٢٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن ابن عون قال: سألت الحسن وابن سيرين عن الرجل (يفتري على الرجل) (١) فيعفو، قال الحسن: لا.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ میں نے حسن بصری اور حضرت ابن سیرین سے اس آدمی کے متعلق دریافت کیا جس نے آدمی پر جھوٹی تہمت لگا دی ہو پس اس شخص نے معاف کردیا تو کیا حکم ہے ؟ حسن بصری نے فرمایا : نہیں، اور حضرت ابن سیرین نے فرمایا میں نہیں جانتا۔
حواشی
(١) سقط من: [ط].