مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في رجل قذف رجلا وأمه مشركة باب: ایک آدمی نے کسی ایسے آدمی پر تہمت لگائی جس کی ماں مشرک تھی
حدیث نمبر: 30819
٣٠٨١٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن سعيد (الزبيدي) (١) عن حماد عن إبراهيم في الرجل يقول للرجل: لست لأبيك، وأمه أمة (أو) (٢) يهودية أو نصرانية، قال: لا حد عليه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حضرت حماد فرماتے ہیں کہ ابراہیم سے اس آدمی کے بارے میں مروی ہے جو آدمی کو یوں کہے : تو اپنے باپ کا نہیں ہے اور اس کی ماں باندی تھی یا یہودی یا عیسائی تھی۔ آپ نے فرمایا : اس پر حد جاری نہیں ہوگی۔
حواشی
(١) في [هـ]: (الزيدي).
(٢) سقط من: [هـ].