مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 30807
باب: با ب ہے اس حاکم کے بیان میں جو آدمی کو کسی سزا کے کام میں مبتلا دیکھے اس حال میں کہ حاکم تنہا تھا کیا اس شخص پر حد قائم کی جائے گی یا نہیں؟
باب في الوالي يرى الرجل على حد وهو وحده، أيقيمه عليه أم لا؟
٣٠٨٠٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك عن (عبد الكريم) (١) عن عكرمة قال: قال عمر لعبد الرحمن بن عوف: أرأيت لو كنت القاضي والوالي ثم أبصرت إنسانا على حد، أكنت مقيما عليه؟ قال: لا، حتى يشهد معي غيري، قال: أصبت ولو قلت غير (ذلك) (٢) لم (تجد) (٣) (٤).حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے حضرت عبدالرحمن بن عوف سے دریافت کیا؍ تمہاری کیا رائے ہے کہ اگر تم قاضی اور حاکم ہو پھر تم کسی شخص کو کسی حد کے کام میں مبتلا دیکھو تو کیا تم اس پر حد قائم کرو گے یا نہیں ؟ انہوں نے جواب دیا : نہیں، یہاں تک کہ میرے ساتھ کوئی اور بھی گواہی دے آپ نے فرمایا : تم نے درست بات کی اور اگر تم اس کے علاوہ کوئی بات کہتے تو تم صحیح نہ ہوتے۔