مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في الرجل يقع على (ذات) محرم منه باب: اس آدمی کے بیان میں جو اپنی محرم سے وطی کرلے
حدیث نمبر: 30796
٣٠٧٩٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن أشعث (عن) (١) عدي ابن ثابت عن البراء بن عازب أن النبي ﷺ بعث إلى رجل تزوج امرأة أبيه فأمره أن يأتيه برأسه (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت براء بن عازب فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک آدمی کی طرف قاصد بھیجا جس نے اپنے باپ کی بیوی سے شادی کرلی تھی آپ نے اس کو حکم دیا کہ وہ اس کا سر لے کرآئے۔
حواشی
(١) في [أ، ب، ط]: (بن).