مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 30785
باب: اس آدمی کے بیان میں جو اپنی بیوی پر تہمت لگائے پھر وہ اسے طلاق دے دے، اس پر کیا سزا لاگو ہوگی؟
في الرجل يقذف امرأته ثم يطلقها، ما عليه؟
حدیث نمبر: 30785
٣٠٧٨٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا كان يملك الرجعة لاعن، وإن كان لا يملك الرجعة جلد.مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا : جب وہ حق رجعت کا مالک ہو تو لعان کرے گا اور اگر وہ حق رجعت کا مالک نہ ہو تو اسے کوڑے مارے جائیں گے۔