حدیث نمبر: 30769
٣٠٧٦٩ - حدثنا أبو بكر، قال: حدثنا حفص عن أشعث عن الحسن قال: إذا قذف الرجل امرأته برجل مسمى أقيم عليه الحد.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت اشعت فرماتے ہیں کہ حسن بصری نے ارشاد فرمایا : جب آدمی اپنی بیوی پر کسی آدمی کا نام لے کر الزام لگائے تو اس پر حد قذف قائم کی جائے گی۔ اور حضرت ابن سیرین نے فرمایا : اس پر حد لاگو نہیں ہوگی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایسے شخص سے لعان کروایا تھا جس نے اپنی بیوی پر ابن سحماء کے ساتھ بدکاری کی تہمت لگائی تھی۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30769
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30769، ترقيم محمد عوامة 29445)