مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في الرجل يقول: زنيت بفلانة، ما عليه؟ باب: اس آدمی کے بیان میں جو یوں کہہ دے: میں نے فلاں عورت سے زنا کیا ہے، اس پر کیا سزا لاگو ہوگی؟
حدیث نمبر: 30765
٣٠٧٦٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن سعيد عن قتادة قال: يجلد حدين، قلت: (فإن) (١) (أكذب؟) (٢) قال: يجلد حدًّا، ويدرأ عنه آخر.مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید فرماتے ہیں کہ حضرت قتادہ نے ارشاد فرمایا : اس کو دوسزاؤں کے کوڑے مارے جائیں گے میں نے پوچھا : اگر اس کا جھوٹ ظاہر ہوجائے ؟ آپ نے فرمایا : اس پر ایک حد کے کوڑے مارے جائیں گے اور دوسری حد اس سے ختم کردی جائے گی۔
حواشی
(١) في [ط، هـ]: (وإِذا).
(٢) في [أ، ح، ط، هـ]: (كذب).