مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في الشهادة على الزنا، كيف هي؟ باب: زنا کی گواہی دینے کے بیان میں کہ وہ کیسے دی جائے گی؟
حدیث نمبر: 30747
٣٠٧٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (هشيم) (١) عن مغيرة عن الشعبي أن اليهود قالوا للنبي ﵇ (٢): ما حد ذلك -يعنون الرجم، قال: "إذا شهد) (٣) أربعة أنهم رأوه يدخل كلما يدخل الميل في المكحلة فقد وجب الرجم" (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ یہودیوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا : اس کی حد کیا ہے یعنی سنگسار کرنے کی ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جب چار آدمی گواہی دے دیں کہ بیشک انہوں نے اس شخص کو داخل کرتے ہوئے دیکھا ہے جیسا کہ سلائی سرمہ دانی میں داخل کرتے ہیں تو تحقیق رجم ثابت ہوگیا۔
حواشی
(١) في [أ، ب، ط]: (هشام).
(٢) في [جـ]: ﷺ.
(٣) في [أ، ح، ز، ط، هـ]: (شهدوا).