مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في المرأة كيف يصنع بها إذا رجمت وكم يحضر؟ باب: عورت کے بیان میں! جب اس کو سنگسار کیا جائے تو کیسے کیا جائے، اور کتنابڑا گھڑا کھودا جائے؟
حدیث نمبر: 30726
٣٠٧٢٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن بشير بن المهاجر قال: حدثني عبد اللَّه بن بريدة عن أبيه أن النبي ﷺ (١) أتته الغامدية فأقرت عنده بالزنا، فأمر بها فحفر لها إلى صدرها، وأمر الناس (فرجموا) (٢)، ثم أمر بها فصلى عليها، ثم دفنت (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت بریدہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس غامدیہ عورت آئی اور اس نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس زنا کا اقرار کرلیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے بارے میں حکم دیا تو اس کے سینہ تک گڑھا کھودا گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کو حکم دیا تو انہوں نے پتھر مارے پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حکم سے اس پر نماز جنازہ پڑھ کر اس کو دفن کردیا گیا۔
حواشی
(١) في [أ، ب، ك]: ﵇.
(٢) في [جـ]: (رجموا).
(٣) رجاله ثقات إلا بشير بن المهاجر ففيه مقال، وأخرجه مسلم (١٦٩٥)، وأحمد (٢٢٩٤٢).