حدیث نمبر: 30704
٣٠٧٠٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شبابة بن سوار عن شعبة عن قتادة عن الحسن عن حطان بن عبد اللَّه عن عبادة بن الصامت قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "خذوا عني قد جعل اللَّه لهن سبيلًا: الثيب بالثيب، والبكر بالبكر، البكر يجلد وينفى والثيب يجلد ويرجم" (١).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عبادہ بن صامت فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم لوگ مجھ سے حکم لے لو تحقیق اللہ نے ان کے لیے راستہ مقرر فرما دیا ہے ثیبہ کے بدلے ثیبہ، اور باکر ہ کے بدلے باکرہ، اس طرح کہ باکرہ کو کوڑے مارے جائیں اور جلا وطن کردیا جائے اور ثیبہ کو کوڑے مارے جائیں اور سنگسار کردیا جائے۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30704
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه مسلم (١٦٩٠)، وأحمد (٢٢٧٣٠).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30704، ترقيم محمد عوامة 29381)