مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في الزاني كم مرة (يرد) وما يصنع به بعد إقراره؟ باب: زانی کے بیان میں: اس کو کتنی مرتبہ لوٹایا جائے گا؟ اور اس کے اقرار کر لینے کے بعد اس کے ساتھ کیا معاملہ کیا جائے گا؟
حدیث نمبر: 30698
٣٠٦٩٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن أشعث عن علي بن زيد عن يوسف بن مهران عن ابن عباس قال: قال عمر: الرجم حد من حدود اللَّه فلا تخدعوا عنه، و (آية) (١) ذلك أن رسول اللَّه ﷺ، رجم ورجم أبو بكر، ورجمت أنا (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ارشاد فرمایا : رجم کرنا اللہ کی سزاؤں میں سے ایک سزا ہے پس تم لوگوں کو اس کے متعلق دھوکہ میں مت ڈالا جائے اور اس کی نشانی یہ ہے کہ : بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سنگسار کیا حضرت ابوبکر نے سنگسار کیا اور میں نے بھی سنگسار کیا۔
حواشی
(١) في [هـ]: (أنه).