مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في الزاني كم مرة (يرد) وما يصنع به بعد إقراره؟ باب: زانی کے بیان میں: اس کو کتنی مرتبہ لوٹایا جائے گا؟ اور اس کے اقرار کر لینے کے بعد اس کے ساتھ کیا معاملہ کیا جائے گا؟
حدیث نمبر: 30697
٣٠٦٩٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا داود عن سعيد بن المسيب عن عمر قال: رجم رسول اللَّه ﷺ ورجم أبو بكر ورجمت (أنا) (١) (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ارشاد فرمایا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سنگسار کیا ہے، حضرت ابوبکر صدیق نے سنگسار کیا ہے اور میں نے سنگسار کیا ہے۔
حواشی
(١) سقط من: [جـ، ك].