مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في الزاني كم مرة (يرد) وما يصنع به بعد إقراره؟ باب: زانی کے بیان میں: اس کو کتنی مرتبہ لوٹایا جائے گا؟ اور اس کے اقرار کر لینے کے بعد اس کے ساتھ کیا معاملہ کیا جائے گا؟
حدیث نمبر: 30687
٣٠٦٨٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شبابة بن سوار قال: حدثنا شعبة عن سماك عن جابر بن سمرة قال: رأيت رسول اللَّه ﷺ حين أتي بماعز بن مالك أتي برجل اشعر (ذي) (١) عضلات في إزاره، فرده مرتين، ثم أمر برجمه (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر بن سمرہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا جب ماعز بن مالک کو لایا گیا تو ایک زیادہ بالوں والے اور مضبوط پیٹھے والے شخص کو لایا گیا جو تہہ بند پہنے ہوئے تھا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے دو مرتبہ واپس لوٹایا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو سنگسار کرنے کا حکم دیا۔
حواشی
(١) في [أ، ب، ط]: (في).