مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في الزاني كم مرة (يرد) وما يصنع به بعد إقراره؟ باب: زانی کے بیان میں: اس کو کتنی مرتبہ لوٹایا جائے گا؟ اور اس کے اقرار کر لینے کے بعد اس کے ساتھ کیا معاملہ کیا جائے گا؟
حدیث نمبر: 30686
٣٠٦٨٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن الشعبي قال: شهد ماعز على نفسه أربع مرات أنه قد زنى فأمر به رسول اللَّه ﷺ أن (يرجم) (١) (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے ارشاد فرمایا : ماعز بن مالک نے اپنے خلاف زنا کرنے کی چار مرتبہ گواہی دی تھی سو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حکم سے ان کو سنگسار کردیا گیا۔
حواشی
(١) في [أ، ب، ط]: (رجم).