مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
من كان يستحب أن يدعو في الفريضة بما في القرآن باب: جن حضرات کے نزدیک فرض نماز میں قرآنی دعائیں پڑھنا مستحب
حدیث نمبر: 3068
٣٠٦٨ - حدثنا ابن أبى عدي عن ابن عون عن محمد قال: كان يكره أن يدعو في الصلاة بشيء من أمر الدنيا.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ محمد اس بات کو ناپسند خیال فرماتے تھے کہ نماز میں دنیاوی ضروریات کا سوال کیا جائے۔