مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
من قال: تحصن اليهودية والنصرانية المسلم؟ باب: جو یوں کہے: یہودی اور عیسائی عورت مسلمان کو پاکدامن بنا دیتی ہے
حدیث نمبر: 30671
٣٠٦٧١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سعيد بن بشير عن قتادة عن جابر بن زيد وسعيد بن المسيب في اليهودية والنصرانية تكون تحت المسلم ثم (يفجر) (١) (قالا) (٢): (يرجم) (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت جابر بن زید اور حضرت سعید بن مسیب سے اس یہودی اور عیسائی عورت کے بارے میں مروی ہے جو مسلمان کے ماتحت ہوں پھر وہ شخص بدکاری کرلے۔ ان دونوں حضرات نے فرمایا : اس کو سنگسار کردیا جائے گا۔
حواشی
(١) في [ر]: (تفجر).
(٢) في [ط]: (قال).
(٣) في [ر]: (ترجم).