مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في الرجل يوجد شاربا في رمضان، ما حده؟ باب: اس آدمی کے بیان میں جو رمضان میں شراب پیتا ہوا پایا گیا، اس کی سزا کیا ہے؟
حدیث نمبر: 30601
٣٠٦٠١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد عن حجاج عن أبي سنان البكري قال: أتي محمر برجل شرب خمرًا في رمضان، فضربه ثمانين وعزره عشرين (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سنان البکری فرماتے ہیں کہ حضرت عمر کے پاس ایک آدمی لایا گیا جس نے رمضان میں شراب پی تھی تو آپ نے اسے اسی کوڑے مارے اور بیس کوڑے آپ نے حد سے زائد سزا کے طور پر مارے۔
حواشی
(١) مجهول؛ لجهالة أبي سنان البكري.