مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
من كره إقامة الحدود في المساجد باب: جو مسجدوں میں سزائوں کے قائم کرنے کو مکروہ سمجھے
حدیث نمبر: 30554
٣٠٥٥٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن قيس بن مسلم عن طارق بن شهاب أن عمر أتي برجل في شيء فقال: أخرجاه من المسجد (فأخرجاه) (١) (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت طارق بن شھاب فرماتے ہیں کہ حضرت عمر کے پا س کسی سزا کے معاملہ میں ایک آدمی لایا گیا، تو آپ نے فرمایا : اس کو مسجد سے باہر لے جاؤ پس وہ دونوں اس شخص کو باہر لے گئے۔
حواشی
(١) في [جـ، م]: (فأخرجناه)، وفي [هـ]: (فاضرباه).