حدیث نمبر: 30543
٣٠٥٤٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا مروان بن معاوية عن إسماعيل بن سميع عن مالك بن عمير الحنفي قال: أتي عمر بابن مظعون قد شرب خمرًا فقال: (من) (١) شهودك؟ قال: فلان وفلان و (عتاب) (٢) بن سلمة -وكان يسمى (عتاب) (٣) - الشيخ (الصدوق) (٤) فقال: رأيته يقيئها ولم أره يشربها، فجلده عمر الحد (٥).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت مالک بن عمیر بن حنفی فرماتے ہیں کہ حضرت عمر کے پاس مظعون کے ایک بیٹے کو لایا گیا تحقیق اس نے شراب پی تھی۔ آپ نے پوچھا : تمہارے گواہ کون ہیں ؟ اس نے کہا : فلاں اور فلاں اور عتاب بن سلمہ اور عتاب کو شیخ صدوق کے لقب سے پکارا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا : میں نے اس کو قے کرتے ہوئے دیکھا ہے میں نے اسے شراب پیتے ہوئے نہیں دیکھا، سو حضرت عمر نے اس پر حد لگائی۔

حواشی
(١) في [ط]: (عن).
(٢) في [أ، ط، هـ]: (غياث)، وفي المعرفة والتاريخ ٢/ ١٥٧: (عبار).
(٣) في [أ، ط، هـ]: (غياث)، وفي المعرفة والتاريخ ٢/ ١٥٧: (عبار).
(٤) في [ط]: (الصدوقي).
(٥) مجهول؛ لجهالة مالك بن عمير الحنفي.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30543
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30543، ترقيم محمد عوامة 29229)