مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في (رجل) يوجد منه ريح الخمر، ما عليه؟ باب: اس آدمی کے بیان میں جس کے منہ سے شراب کی خوشبو محسوس ہو تو اس پر کیا سزا جاری ہوگی؟
حدیث نمبر: 30542
٣٠٥٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن ابن جريج عن عطاء أنه كان لا يرى في الريح حدًا.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء بو کی صورت میں حد لگانے کی رائے نہیں رکھتے تھے۔