مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
ما جاء في السكران: متى يضرب: إذا (صحا)، أو في حال سكره؟ باب: ان روایات کا بیان جو نشہ میں مدہوش کے بارے میں منقول ہیں کہ اسے کب مارا جائے گا: جب وہ ٹھیک ہوجائے یا اس کے نشہ میں ہونے کی حالت میں؟
حدیث نمبر: 30535
٣٠٥٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن الشعبي قال: إذا سكر الإمام جلد وهو لا يعقل، فإنه إن عقل امتنع.مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے ارشاد فرمایا : جب امام نشہ میں ہو تو اسے کوڑے مار دیے جائیں درآنحالیکہ وہ ہوش میں نہ ہو اس لیے کہ اگر وہ ہوش میں آئے گا تو وہ روک دے گا۔