مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
ما جاء في السكران: متى يضرب: إذا (صحا)، أو في حال سكره؟ باب: ان روایات کا بیان جو نشہ میں مدہوش کے بارے میں منقول ہیں کہ اسے کب مارا جائے گا: جب وہ ٹھیک ہوجائے یا اس کے نشہ میں ہونے کی حالت میں؟
حدیث نمبر: 30534
٣٠٥٣٤ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا سكر الإنسان ترك حتى يفيق، ثم جلد] (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا : جب انسان نشہ میں دھت ہوجائے تو اسے چھوڑ دیا جائے یہاں تک کہ اسے افاقہ ہوجائے پھر اسے کوڑے مارے جائیں۔
حواشی
(١) في [ب، ط]: تكرر الخبر.