مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
ما جاء في النباش يؤخذ: ما حده؟ باب: اس کفن چور کا بیان جس کو پکڑ لیا گیا ہو، اس کی سزا کیا ہے؟
حدیث نمبر: 30527
٣٠٥٢٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن حماد وأصحابه (قالوا) (١): يقطع النباش لأنه قد دخل على الميت بيته.مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت حماد اور ان کے اصحاب نے فرمایا : کفن چور کا ہاتھ کاٹا جائے گا اس لیے کہ وہ میت کے گھر میں داخل ہوا تھا۔
حواشی
(١) في [أ، ب، ط]: (قال).