مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
ما جاء في النباش يؤخذ: ما حده؟ باب: اس کفن چور کا بیان جس کو پکڑ لیا گیا ہو، اس کی سزا کیا ہے؟
حدیث نمبر: 30521
٣٠٥٢١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن الحجاج عن الحكم عن إبراهيم والشعبي (قالا) (١): يقطع سارق أمواتنا، كما يقطع سارق (أحيائنا) (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی اور ابراہیم نے ارشاد فرمایا : ہمارے مردوں کے چور کا بھی ایسے ہی ہاتھ کاٹا جائے گا جیسا کہ ہمارے زندوں کے چور کا کاٹا جاتا ہے۔
حواشی
(١) في [أ، ب، ط]: (قال).
(٢) مطموسة في: [ط].