مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
ما جاء في النباش يؤخذ: ما حده؟ باب: اس کفن چور کا بیان جس کو پکڑ لیا گیا ہو، اس کی سزا کیا ہے؟
حدیث نمبر: 30519
٣٠٥١٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن أشعث عن الزهري قال: أخذ نباش في زمان معاوية -زمان كان مروان على المدينة- فسأل من كان بحضرته من أصحاب رسول اللَّه ﷺ بالمدينة والفقهاء، فلم يجدوا أحدًا قطعه، قال: فأجمع رأيهم على أن يضربه ويطاف به (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت زھری فرماتے ہیں کہ حضرت معاویہ کے زمانۂ خلافت میں جب مروان مدینہ کا امیر تھا تو اس دوران ایک کفن چور کو پکڑا گیا تو مروان نے مدینہ میں موجود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ اور فقہاء سے اس کے متعلق پوچھا ؟ پس ان سب نے کسی کو نہیں پایا جس نے کفن چور کا ہاتھ کاٹا ہو سو ان سب کی رائے اس بات پر متفق ہوئی کہ اس کو مارا جائے اور چکر لگوایا جائے۔
حواشی
(١) منقطع؛ الزهري لم يدرك عهد معاوية.