مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
ما جاء في النباش يؤخذ: ما حده؟ باب: اس کفن چور کا بیان جس کو پکڑ لیا گیا ہو، اس کی سزا کیا ہے؟
حدیث نمبر: 30518
٣٠٥١٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عيسى (بن يونس) (١) عن معمر عن الزهري قال: أتي مروان بن الحكم بقوم (يختفون) (٢) القبور -يعني ينبشون- فضربهم ونفاهم، وأصحاب رسول اللَّه ﷺ متوافرون (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت زھری فرماتے ہیں کہ مروان بن حکم کے پاس چند لوگ لائے گئے جو قبروں سے کفن چوری کرتے تھے تو مروان نے ان کو مارا اور ان کو جلا وطن کردیا اس حال میں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ وافر مقدار میں موجود تھے۔
حواشی
(١) سقط من: [ك].
(٢) في [أ]: (يجيفون)، وفي [ب]: (يحيفون)، وفي [ظ]: (يحتفون).
(٣) منقطع، الزهري لم يسمع من مروان.