حدیث نمبر: 30497
٣٠٤٩٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري أنه قال: ليس في الثمرة قطع، ولا في الماشية الراعية، ولكن فيها نكال وتضعيف الغرم، فإذا (آواها) (١) المراح أو الجرين يقطع إذا سرق قدر ربع دينار.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت معمر فرماتے ہیں کہ حضرت زھری نے ارشاد فرمایا : پھل اور چرنے والے جانور کی چوری میں ہاتھ کاٹنے کی سزا نہیں ہوگی لیکن اس میں سخت سزا اور دگنا تاوان ادا کرنا ہوگا اور جب وہ شخص جانوروں کے رات رہنے کی جگہ یا کھجور خشک ہونے کی جگہ تک پہنچ جائے اس کا ہاتھ کاٹا جائے گا جب وہ چار دینار کی مقدار جتنی چوری کرلے۔

حواشی
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (آواه).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30497
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30497، ترقيم محمد عوامة 29185)