مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في الرجل يسرق (الثمر) والطعام باب: اس آدمی کے بیان میں جو پھل اور کھانا چوری کرتا ہو
حدیث نمبر: 30494
٣٠٤٩٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن شعبة قال: سألت الحكم عن الرجل (يسرق) (١) الطعام أو الحمار من الصحراء فقال: ليس عليه قطع.مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم سے اس آدمی کے متعلق دریافت کیا جو کھانا چوری کرلے یا صحراء سے گدھا چوری کرلے ؟ آپ نے فرمایا : اس پر ہاتھ کاٹنے کی سزا جاری نہیں ہوگی۔
حواشی
(١) في [أ]: (سرو)