مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في الرجل يسرق (الثمر) والطعام باب: اس آدمی کے بیان میں جو پھل اور کھانا چوری کرتا ہو
حدیث نمبر: 30491
٣٠٤٩١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج عن معمر قال: قال يحيى بن أبي كثير: قال: قال عمر: لا يقطع في عذق ولا في عام سنة (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت یحییٰ بن ابی کثیر فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ارشاد فرمایا : کھجور کے خوشوں کی چوری میں ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا اور نہ ہی قحط والے سال میں۔
حواشی
(١) منقطع؛ يحيى بن أبي كثير لم يدرك عمر.