مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في (الرجل) يؤتى به (فيقال): أسرقت؟ قتل: لا باب: اس چور کے بیان میں جس کو پکڑ کر لایا گیا اور اس سے یوں کہا گیا: کیا تو نے چوری کی ہے؟ کہہ دے: نہیں
حدیث نمبر: 30479
٣٠٤٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن علي بن الأقمر عن (يزيد) (١) بن أبي كبشة أن أبا الدرداء أتي بامرأة قد سرقت، فقال لها: سلامة أسرقت؟ قولي لا (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت یزید بن ابی کبشہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابوالدرداء کے پاس ایک عورت لائی گئی جس نے چوری کی تھی۔ آپ نے اس سے فرمایا : اے سلامہ ! کیا تو نے چوری کی ہے ؟ کہہ دے : نہیں۔
حواشی
(١) في [ط]: (زيد)، وفي [جـ]: غير واضحة.