مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في (العبد) يسرق من مولاه، ما عليه؟ باب: اس غلام کے بیان میں جو اپنے آقا کے مال میں سے چوری کرلے، اس پر کیا سزا جاری ہوگی؟
حدیث نمبر: 30475
٣٠٤٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن حجاج عن الحكم أن عليًا قال: إذا سرق عبدي من مالي لم أقطعه (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : جب میرے غلام نے میرے مال سے چوری کی تھی تو میں نے اس کا ہاتھ نہیں کاٹا۔
حواشی
(١) منقطع؛ الحكم لم يدرك عليًا.