مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في الرجل يسرق من بيت المال، ما عليه؟ باب: اس آدمی کے بیان میں جو بیت المال سے چوری کرلے اس پر کیا سزا جاری ہوگی؟
حدیث نمبر: 30472
٣٠٤٧٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك عن سماك عن (ابن) (١) عبيد بن ⦗٤٤٢⦘ الأبرص أن (٢) عليًا كان يقسم سلاحا في (الرحبة) (٣)، فأخذ رجل مغفرًا فالتحف عليه فوجده رجل، فأتى به عليًا فلم يقطعه، وقال: له فيه شرك (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عبید بن ابرص فرماتے ہیں حضرت علی رضی اللہ عنہ کشادہ میدان میں اسلحہ تقسیم کر رہے تھے کہ ایک آدمی نے ذرہ کی ٹوپی لے لی اور اسے اپنے سر پر رکھ لیا پس ایک آدمی نے اسے اس حالت میں پایا تو وہ اسے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس لے آیا، آپ نے اس کا ہاتھ نہیں کاٹا اور فرمایا : اس کا بھی مال میں حصہ ہے۔
حواشی
(١) في [أ، ط، هـ]: (أبي).
(٢) زيادة (كان) في: [ك].
(٣) في [هـ]: (الرحية)، وفي [ط]: (المرجية).
(٤) مجهول؛ لجهالة ابن عبيد بن الأبرص.