مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في الرجل يقع على جاريته ولها زوج باب: اس آدمی کے بیان میں جو اپنی باندی سے وطی کرلے درانحالیکہ اس کا خاوند ہو
حدیث نمبر: 30463
٣٠٤٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عيسى بن يونس عن ابن أبي عروبة عن قتادة عن رجاء عن قبيصة بن ذؤيب أن رجلًا وقع على جاريته ولها زوج، فضربه عمر بن الخطاب مائة نكالًا (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت قبیصہ بن ذؤیب فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے اپنی باندی سے وطی کرلی درآنحالیکہ اس کا خاوند تھا تو حضرت عمر نے اس شخص کو بطور سزا کے سو کوڑے مارے۔