مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في المرأة تزوج في عدتها أعليها حد؟ باب: اس عورت کے بیان میں جو اپنی عدت کے دوران شادی کرلے، کیا اس پر حد لگے گی؟
حدیث نمبر: 30458
٣٠٤٥٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري أن مروان جلدهما أربعين أربعين وفرق بينهما، فقال (له) (١) قبيصة بن ذؤيب: (لو) (٢) خففت فجلدتهما عشرين عشرين (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت زھری فرماتے ہیں کہ مروان نے ان دونوں میاں بیوی کو چالیس چالیس کوڑے مارے اور ان دونوں کے درمیان تفریق کردی۔ اس پر حضرت قبیصہ بن ذؤیب نے اس سے فرمایا : اگر تو تخفیف کرتا اور ان کو بیس بیس کوڑے مار دیتا تو بہتر تھا۔
حواشی
(١) سقط من: [جـ].
(٢) في [جـ، ط، م، ك]: (لقد).
(٣) منقطع؛ الزهري لم يسمع من مروان.