مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
من قال: ليس في جارية امرأته حد باب: جو یوں کہے: اپنی بیوی کی باندی سے وطی کرنے میں حد نہیں ہے
حدیث نمبر: 30449
٣٠٤٤٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن مغيرة عن الهيثم بن بدر عن (حرقوص) (١) عن علي أن رجلًا وقع على جارية [(امرأته فدرأ عنه الحد) (٢) (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت حرقوس فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے اپنی بیوی کی باندی سے وطی کرلی تو حضرت علی رضی اللہ عنہ سے اس سے حد کو ختم کردیا۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (جبير موس)، وفي [ط]: (جبير ثوبان)، وفي [جـ، ك]: (حسن قوس).
(٢) سقط من: [ب].
(٣) مجهول؛ لجهالة حرقوص.