مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
(في) الرجل يقع على جارية امرأته باب: اس آدمی کے بیان میں جو اپنی بیوی کی باندی سے جماع کرلے
حدیث نمبر: 30448
٣٠٤٤٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن مغيرة (عن إبراهيم) (١) قال: أتى رجل ابن مسعود فقال: إني وقعت على جارية امرأتي، فقال: قد ستر اللَّه عليك (فاستتر) (٢)، فبلغ ذلك عليًا فقال: لو أتاني الذي أتى ابن أم عبد لرضخت رأسه بالحجارة (٣).مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود کی خدمت میں ایک آدمی آیا اور کہنے لگا ! بیشک میں نے اپنی بیوی کی باندی سے جماع کرلیا۔ اس پر آپ نے فرمایا : تحقیق اللہ نے تیری ستر پوشی فرمائی ہے تو تو بھی ستر پوشی کر۔ یہ بات حضرت علی رضی اللہ عنہ کو پہنچی تو آپ نے فرمایا : اگر میر سے پاس وہ شخص آتا جو حضرت ابن ام عبد کے پاس آیا تھا تو میں ضرور اس کا سر پتھروں سے کچل دیتا۔
حواشی
(١) سقط من: [هـ].
(٢) في [أ، ط، هـ]: (فاستر).
(٣) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك ابن مسعود ولا عليًا.