مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
(في) الرجل يقع على جارية امرأته باب: اس آدمی کے بیان میں جو اپنی بیوی کی باندی سے جماع کرلے
حدیث نمبر: 30440
٣٠٤٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن هشام عن الحسن وابن سيرين كانا إذا سئلا عن الرجل (يقع) (١) على جارية امرأته (يتلوان) (٢) هذه الآية: ﴿وَالَّذِينَ هُمْ لِفُرُوجِهِمْ حَافِظُونَ (٥) إِلَّا عَلَى أَزْوَاجِهِمْ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُمْ فَإِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُومِينَ﴾ [المؤمنون: ٥ - ٦].مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حسن بصری اور حضرت محمد بن سیرین سے اس آدمی کے متعلق پوچھا گیا جو اپنی بیوی کی باندی سے وطی کرلے تو ان دونوں حضرا ت نے اس آیت کی تلاوت فرمائی۔ ترجمہ : اور وہ لوگ جو اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرتے ہیں۔ وہ سوائے اپنی بیویوں اور باندیوں کے کہیں نہیں جاتے۔ اس بارے میں وہ قابل ملامت نہیں ہیں۔
حواشی
(١) في [هـ]: (يقطع).
(٢) في [أ، ب، ط]: (يتلو).