مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
(في) الرجل يقع على جارية امرأته باب: اس آدمی کے بیان میں جو اپنی بیوی کی باندی سے جماع کرلے
حدیث نمبر: 30437
٣٠٤٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مسهر عن الشيباني عن عكرمة قال: جاءت امرأة إلى علي (فقالت) (١): إن زوجي وقع على وليدتي، فقال: إن تكوني ⦗٤٣٤⦘ صادقة رجمناه، وإن تكوني كاذبة جلدناك، ثم (تضرب) (٢) الناس حتى اختلطوا، فذهبت المرأة (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ ایک عورت حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس آئی اور کہنے لگی، میرے شوہر نے میری باندی سے وطی کرلی ہے آپ نے فرمایا : اگر تو سچی ہے تو میں اسے سنگسار کروں گا اور اگر تو جھوٹی ہے تو میں تجھے کوڑے ماروں گا۔ لوگ اس بارے میں اضطراب کا شکار ہوئے اور ایک دوسرے سے الجھنے لگے اور وہ عورت چلی گئی۔
حواشی
(١) في [هـ]: (فقال).
(٢) في [أ، هـ]: (تصبرت).