مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 30433

باب: اس آدمی کے بیان میں جو مال فیٔ کی باندی سے وطی کرلے

في الرجل يطأ الجارية من الفيء

حدیث نمبر: 30433
٣٠٤٣٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة عن سعيد عن قتادة عن سعيد بن المسيب قال: ليس عليه حد إذا كان له فيها نصيب.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن مسیب نے فرمایا : اس پر حد جاری نہیں ہوگی جبکہ اس مال غنیمت میں اس کا بھی حصہ ہو۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30433
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 29123»