مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في الجارية (تكون) بين الرجلين (فيقع) عليها أحدهما باب: اس باندی کے بیان میں جو دو آدمیوں کے درمیان مشترک ہو پس ان میں سے ایک اس سے وطی کرے
حدیث نمبر: 30431
٣٠٤٣١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن حسن عن ليث عن طاوس في الجارية تكون بين الرجلين فيطأها أحدهما، قال: عليه (العقر) (١) بالحصة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت طاؤس سے اس باندی کے بارے میں مروی ہے جو دو آدمیوں کے درمیان مشترک تھی پس ان میں سے ایک اس سے وطی کرلیتا ہے آپ نے فرمایا : اس شخص پر حصہ کے مطابق وطی بالشبہ کا مہر لازم ہوگا۔
حواشی
(١) في [ط]: (للعقر).