مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في الجارية (تكون) بين الرجلين (فيقع) عليها أحدهما باب: اس باندی کے بیان میں جو دو آدمیوں کے درمیان مشترک ہو پس ان میں سے ایک اس سے وطی کرے
حدیث نمبر: 30424
٣٠٤٢٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن حجاج عن عبدة عن شريح أنه درأ عنه الحد وضَمّنَه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبدہ فرماتے ہیں کہ حضرت شریح نے اس سے سزا کو زائل کردیا اور اس کو ضامن بنایا۔