مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في درء الحدود بالشبهات باب: شکوک و شبہات کی بنیاد پر سزائیں ختم کرنے کے بیان میں
حدیث نمبر: 30400
٣٠٤٠٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن عاصم عن أبي وائل عن عبد اللَّه قال: ادرأوا القتل والجلد عن المسلمين ما استطعتم (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو وائل فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود نے ارشاد فرمایا : قتل اور کوڑے کو مسلمانوں سے اپنی طاقت کے بقدر زائل کرو۔