مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في الرجل يقول للرجل: زعم فلان أنك زان باب: اس آدمی کے بیان میں جو دوسرے شخص کویوں کہے: فلاں کہتا ہے کہ بے شک تم زانی ہو
حدیث نمبر: 30394
٣٠٣٩٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (هشيم) (١) عن بعض أصحابه عن الشعبي أن رجلًا قال لرجل: زعم فلان أنك زان، قال: إن جاء بالبينة وإلا ضرب الحد.مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے کسی سے کہا : فلاں نے کہا ہے کہ بیشک تو زانی ہے۔ آپ نے فرمایا : اگر وہ بینہ لے آئے تو ٹھیک وگرنہ اس شخص پر حد لگائی جائے گی۔
حواشی
(١) في [أ، ط، هـ]: (هشام).