مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في قاذف الملاعنة أو ابنها باب: لعان کی گئی عورت یا اس کے بیٹے پر تہمت لگانے کے بیان میں
حدیث نمبر: 30371
٣٠٣٧١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أسباط بن محمد عن مطرف عن عامر قال: إذا قيل لابن الملاعنة: لست بابن فلان الذي (لاعن) (١) أمك، قال: يجلد الذي يقول له ذلك.مولانا محمد اویس سرور
حضرت مطرف فرماتے ہیں کہ حضرت عامر نے ارشاد فرمایا : جب ملا عنہ عورت کے بیٹے کو یوں کہا گیا : تو اس فلاں آدمی کا بیٹا نہیں ہے جس نے تیری ماں کے ساتھ لعان کیا تھا۔ آپ نے فرمایا : کوڑے مارے جائیں گے اس شخص کو جس نے اسے یوں کہا کوڑے مارے جائیں گے۔
حواشی
(١) في [أ، ط، هـ]: (لاعتك).