مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 30365
باب: لعان کی گئی عورت یا اس کے بیٹے پر تہمت لگانے کے بیان میں
في قاذف الملاعنة أو ابنها
حدیث نمبر: 30365
٣٠٣٦٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك عن مغيرة عن إبراهيم.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم نے ارشاد فرمایا : جس شخص نے لعان کی گئی عورت کے بیٹے پر تہمت لگائی تو اسے کوڑے مارے جائیں گے۔