مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في الملاعن يكذب نفسه قبل الملاعنة باب: اس لعان کرنے والے کا بیان جو لعان سے پہلے خود کو جھٹلا دے
حدیث نمبر: 30361
٣٠٣٦١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام عن عمر بن عامر عن حماد عن إبراهيم قال: إذا (أكذب) (١) الرجل نفسه (٢) ما بقي من ملاعنتها شيء، جُلد وهي امرأته.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا : جب آدمی خود کو جھٹلا دے جبکہ اس کے لعان میں سے کچھ جملے باقی ہوں تو اسے کوڑے مارے جائیں اور وہ اس کی بیوی ہوگی۔
حواشی
(١) في [جـ، ط، ك، م]: (كذب).
(٢) في [هـ]: زيادة (قبل).